ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کجریوال بنام ایل جی جنگ : پی چدمبرم کجریوال کی طرف سے ہوں وکیل 

کجریوال بنام ایل جی جنگ : پی چدمبرم کجریوال کی طرف سے ہوں وکیل 

Sat, 04 Nov 2017 00:04:05    S.O. News Service

نئی دہلی، 3؍نومبر (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا) عدالت عظمی نے ایل جی کو ہی دہلی کا باس یعنی انتظامی امور کی نگرانی کرنے والا بتایا ہے ؛ لیکن دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران اپنی درخواستیں پیش کرنے اور اپنا مدعا بیان کرنے کیلئے معروف وکیل او رسابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کو منتخب کیا ہے ۔ پی چدمبرم ان 9 وکیلوں میں سے ایک ہوں گے جو آئینی بنچ کے سامنے کجریوال سرکار کا مدعا پیش کریں گے۔ اروند کجریوال کی قیادت میں دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کی طرف سے حکومت کے حقوق کے معاملات میں پی چدمبرم کو منتخب کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق نجی ٹی وی چینل این ڈی ٹی سے گفتگو کے دوران کی، انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ایل جی کو آئین میں سپریم پاور بنایا گیا ہے ۔ اور خطہ قومی دارالحکومت دہلی کی حکومت کمزور اکائی کے طو رپر ہے۔ دہلی سرکار کے ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم اس موضوع پر کافی علم رکھتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ کون اس کا اصلی مستحق ہے ۔ جب ترجمان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا پی چدمبرم پر کجریوال کے ذریعہ بدعنوانی کے تحت سیاسی حملے کچھ عجیب نہیں لگتے ہیں تو اس کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ پی چدمبرم حقیقی پیشہ ور ہیں۔ بدعنوانی کے مخالف کارکن کی حیثیت سے اروند کجریوال نے کانگریس کی مرکزی حکومت پر اس وقت حملہ کیا تھا، جب کانگریس کی قیادت میں یوپی اے کی حکومت نے اقتدار پر قبضہ کیا تھا ؛لیکن پھر بعد میں بدعنوانی او رگھپلوں کی متواتر خبروں اور واقعات کی وجہ سے کانگریس پر صرف انا ہزارے ہی نہیں ؛ بلکہ بی جے پی نے بھی شدید حملہ کیا تھا جس کی وجہ سے 2014کے الیکشن میں کانگریس کو بری طرح شکست ہوئی اور اقتدار ہاتھ سے چلایا گیا ۔ سپریم کورٹ میں دلی حکومت کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت جمعرات کو شروع ہوچکی ہے ۔ اندراجے سنگھ بھی ان وکیلوں میں سے ایک ہیں، جو دہلی حکومت کی طرف سے مدعا بیان کریں گے ۔ 


Share: